آب گم ریلوے لائن چمن، اس پر یہ نام کیسے پڑا؟

بلوچستان میں چمن ریلوے لائن پر مچھ سے 13 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک ریلوے اسٹیشن۔ کبھی اس مقام کے نزدیک دریائے بولان بہتا تھا جو اب خشک ہو چکا۔ یہاں پانی آ کر غائب ختم ہو جاتا تھا، اس لئے اس کا نام “آب گم” پڑ گیا. یہ ریلوے اسٹیشن 1894 میں جب بولان میں ریل بچھائی گئی، تب تعمیر ہوا ہوا لیکن 1931 میں زلزلہ کی وجہ سے منہدم ہو گیا۔ اگست 1932 میں اس کی عمارت دوبارہ تعمیر کی گئی۔ آبادی تقریبا 5 ہزار سے زائد ہے۔

لوگوں کا ذریعہ معاش ریلوے اور لیویز ( نیم سرکاری پولیس ) کی ملازمت ہے۔ کچھ لوگ ریلوے ویگنوں میں کوئلے کی لوڈنگ کرتے ہیں۔ لوگ قبائلی ہیں۔ اکثریت راجپر رند قبیلے سے تعلق رکھتی ہے۔ کچھ لوگ بنگل زئی کہلاتے ہیں ۔ ریلوے کی نقطہ نظر سے ( آب گم ) کی اہمیت یہ ہے کہ یہاں سنگل لائن سے ڈبل لائن اور ڈبل لائن سے سنگل لائن شروع ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں سے کوئٹہ جانے کے لیے کولپور سٹیشن تک آپ گاڑیوں کے پیچھے ایک انجن لگتا ہے، کیونکہ آگے چڑھائی بہت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں