عائزہ خان کے بارے میں دس حیرت انگیز حقائق جو پہلے آپ نے کبھی نہیں سنے ہونگے

ناظرین مشہور و معروف اداکارہ عائزہ خان کو کون نہیں جانتا۔ عائزہ خان کو پاکستان کی سب سے کامیاب ترین اداکارہ مانا جاتا ہے۔ عائزہ خان کے بارے میں دس حیرت انگیز حقائق کون سے ہیں آج ہم آپ کو بتائیں گے جو پہلے آپ نے کبھی نہیں سنے۔

1- پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ عائزہ خان کا اصلی نام کنزا خان ہے۔ عائزہ خان کی پیدائش جنوری 1991 میں پاکستان کے مشہور شہر کراچی میں ہوئی۔ عائزہ خان کے والد کا نام رضا یلماز ہے اور والدہ کا نام فوزیہ خان ہے۔

2- عائزہ خان کے دو بھائی ہیں جن کا نام واصف خان اور احسان خان ہے، اور عائزہ خان کی چھوٹی بہن بھی ہے جس کا نام ہما خان ہے۔

3- عائزہ خان نے آٹھ اگست 2014 میں پاکستان کے مشہور اور ہینڈسم اداکار تیمور خان سے شادی کرلی۔ ان دونوں کا افیئر آٹھ سال تک چلتا رہا اور آخر شادی کرلی۔ پورے ایک سال کے بعد شادی کے، عائزہ خان کو ایک بیٹی ہوئی جس کا نام حورین فاطمہ رکھا۔

4- 2017 میں عائزہ خان کو اللہ نے بیٹے سے نوازا جس کا نام ریان تیمور رکھا گیا۔ بات کریں اگر عائزہ خان کی ایجوکیشن کے بارے میں عائزہ خان نے اپنی بیچلر کی ڈگری Newsport Institute of Communication Karachi سے حاصل کی۔

5- عائزہ خان کو بچپن سے ہی ایکٹر بننے کا شوق تھا، جبکہ عائزہ خان نے اپنے کیریئر کی شروعات پاکستان کے مشہور اداکار فہد مصطفی کے ساتھ 2009 میں ڈرامہ سیریل “تم جو ملے” سے شروعات کی.

6- عائزہ خان کو اپنی فیملی کے ساتھ ساتھ ٹائم گزارنا کافی اچھا لگتا ہے، اور وہ کافی خیال بھی رکھتی ہے اپنے بچوں کا اور شوہر کا جبکہ مزے کی بات یہ ہے کہ عائزہ خان اپنے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرہ بھی انسٹال کیا ہے، جس کا مقصد ان کا اپنے بچوں پر نظر رکھنا ہے۔

7- عائزہ خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ اکثر لوگوں کے سامنے رو نہیں پاتی اس وجہ سے ڈراموں اور فلموں میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ عائزہ خان اپنے دن کی شروعات صبح 6 بجے سے کرتی ہے، اور سات بجے اپنے بچوں کے لئے بریک فاسٹ اور لنچ بھی تیار کرتی ہے۔
جب اداکارہ عائزہ خان سے سوال کیا گیا کیا آپ کا پسندیدہ اداکار کون ہے تو انہوں نے عمران عباس کو چنا۔

8- عائزہ خان کا مذہب اسلام ہے، اور انہوں نے اپنے شوہر تیمور خان اور بیٹی کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کر چکے ہیں۔

عائزہ خان نے کافی مشہور ڈراموں میں کام کیا ہوا ہے جو یہ ہیں، زرد موسم، ادھوری عورت، پیارے افضل، تم کون پیا، محبت تم سے نفرت، کوئی چاند رکھ اور میرے پاس تم ہو شامل ہیں۔

9- عائزہ خان اب تک چھتیس ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہے۔ جبکہ ان کے گزشتہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں ان کو بہت پذیرائی ملی اور یہ ان کے لیے کامیاب ڈرامہ ثابت ہوا، اور ان کی مقبولیت میں کافی اضافہ ہوا۔

10- عائزہ خان ڈراموں میں اداکاری کے ساتھ اب تک چار ٹیلی فلم میں کام کر چکی ہے جن کے نام میں کو کو اور وہ، تیری میری لو سٹوری، کہیں پول نہ کھل جائے اور ویسپا گرل شامل ہیں۔ عائزہ خان کے لیے جو ڈراما ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا ہو پیارے افضل تھا ویسے تو عائزہ خان کئی ایوارڈز شو میں نومینیٹ ہو چکی ہیں۔ مگر پیارے افضل کے لئے بیسٹ ٹیلی ویژن ایکٹریس کا ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہے۔

عائزہ خان کے بارے میں دس حیرت انگیز حقائق جو پہلے آپ نے کبھی نہیں سنے ہونگے” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں