ایپل کمپنی کے آئی فون خریدنے والوں کے لیۓ ایک امتحان کی طرح ہوتے ہیں ۔ سب سے پہلے اس کی خریداری کے لیۓ ایک طویل وقت تک پیسے جمع کرتے ہیں اورجب خریدنے کے قابل ہو جاتے ہیں تو اسی دوران آئی فون کا نیا ماڈل سامنے آکر ان کا منہ چڑانے لگتا ہے
ایپل کمپنی نے اس سال کے آخر تک آئی فون 14 لانچ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ چھ سال بعد اپ گریڈ سیلفی کیمرہ دیا جانے کا امکان ہے اس سے پہلے والے ماڈلز میں سیلفی کیمرہ 12 میگا پکسل تک تھا جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ آئی فون 14 میں اس کی پاور میں اضافہ کیا جا رہا ہے
آئی فون 14 کی پاکستان میں قیمت

پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈالر کی قیمت کے سبب یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئی فون14 کی قیمت چار لاکھ ساٹھ ہزار کے لگ بھگ ہو سکتی ہے
آئی فون 14 کے حوالے سے میمز کا طوفان
سوشل میڈیا بریگیڈ کو جب اس مہنگے ترین آئی فون 14 کی لانچنگ اور اس کی قمیت کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے اس حوالے سے طرح طرح کی میمز بنانی شروع کر دیں
گل ہن کڈنی تو وی ود گئی اے مختاریا
Expected iPhone 14 price in Pakistan: 4,60,000 inclusive of 1,00,000 tax.
Gal hun kindney tun vee wad gayi hai mukhtareyaa
— Fatima Khalid (@NutsAtNust) June 14, 2022
ماضی کے ماڈل کی لانچنگ پر عوام کا خیال تھاکہ گردہ بیچ کر آئی فون خریدا جاتا ہے مگر ایک صارف کا یہ کہنا تھا کہ اب گردہ بیچنے سے بات بڑھ چکی ہے اور اب کچھ اور بھی اس کے ساتھ بیچنا پڑے گا تاکہ آئی فون خریدا جا سکے
اب ایک نہیں دونوں کڈنی بیچنے پڑیں گے
iPhone 14 to launch in Pakistan with expected price of 460,000
Le me: pic.twitter.com/XGNUOXtVHO
— Rehman Hashmi (@RehmanHashmi786) June 14, 2022
ایک اور صارف کے خیال کے مطابق آئی فون 14 کو خریدنے کے لیۓ انسان کو مرنا پڑے گا یعنی ایک کے بجاۓ دونوں ہی گردے بیچنے پڑیں گے
تاہم یہ بات بھی اہم ہے کہ بڑھتی ہوئي مہنگائی اور کمزور معاشی صورتحال کے سبب پاکستان میں آئی فون 14 کے خریدار کم ہی ہوں گے