پٹرول دنیا میں اس وقت توانائی کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت میں آۓ دن ہونے والے اضافے نے دنیا کے کئی ممالک کی معیشت کو دھول چٹا دی ہے اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے جس کی وجہ سے ملک کی اشیا ضرورت مہنگی ہو گئی ہیں اور غریب سے غریب تر ہو گیا ہے مگر اس دنیا کے کچھ ملک آج بھی ہیں جہاں پر پٹرول آج کے دور میں بھی بہت ہی کم قیمت میں دستیاب ہے
مگر اس کے باوجود ان ممالک کی معیشت بہت استوار نہیں ہے جس کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ صرف پٹرول کی قیمت کسی بھی
ملک کی ترقی اوراستحکام کا سبب نہیں بن سکتی ہے
دنیا میں ایسے ممالک جہاں پر تیل کے ذخائر موجود ہیں ان میں آج کے اس دور میں بھی پٹرول کی قیمت کافی کم ہوتی ہے جب کہ دیگر ممالک جو تیل دوسرے ممالک سے خریدتا ہے وہ پہلے تو اس کی صفائی پر پیسے خرچ کرتا ہے اس کے بعد وہاں کی حکومتیں اس پٹرول پر بھاری ٹیکس لگاتی ہیں جو اس کی قیمت میں اضافے کا سبب بن جاتی ہیں
دنیا میں پٹرول سستا فروخت کرنےوالے ممالک
آج ہم آپ کو دنیا کے پانچ ایسے ممالک کے بارے میں بتائیں گے جو کہ اپنی عوام کو انتہائی کم قیمت پر پٹرول فروخت کرتے ہیں
وینزویلا
یہ ملک ساوتھ امریکہ کا ایک چھوٹا ملک ہے جس کی آبادی اٹھائیس اعشاریہ چار ملین ہے اور یہاں پر سال 2021 تک فی لیٹر قیمت پاکستان کے چار روپے کے برابر تھی اور اس کا سبب یہ تھا کہ اس ملک میں تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں جو کہ عوام کو سستی قیمت میں فراہم کیۓ جاتے ہیں
ایران
پڑوسی ملک ایران کو اس وقت دنیا بھر سے تجارت کی پابندی کا سامنا ہے اور اس وجہ سے یہ ملک اپنے تیل کو دوسرے ملکوں کو فروخت نہیں کر سکتا ہے اس وجہ سے یہ انتہائی سستی قیمت میں اپنی عوام کو فروخت کرتا ہے اور گیارہ سے بارہ روپے لیٹر میں دستیاب ہوتا ہے
انگولا
انگولا افریقہ کا ایک چھوٹا سا ملک ہے جہاں پر پٹرول پاکستان کی رقم کے مطابق صرف 45 روپے میں فروخت ہوتا ہے جو کہ انتہائی کم ہے مگر تیل کے اتنے ذخائر ہونے کے باوجود کمزور حکمرانوں کے سبب یہ ملک انتہائی غربت اور پسماندگی کا شکار ہے
الجیریا
الجیریا بھی افریقہ کا ایک ملک ہے جہاں پر عوام کے لیۓ پٹرول صرف 60 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے مگر اس کے باوجود یہان پر شدید غربت پائی جاتی ہے
کویت
کویت کا شمار دنیا کے امیر ترین ممالک میں ہوتا ہے جو نہ صرف تیل نکالتا ہے بلکہ دنیا کے مختلف ممالک کو فروخت بھی کرتا ہے مگر اس ملک نے اپنی عوام کو پٹرول انتہائی کم قیمت پر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ عوام کو صرف 65 روپے فی لیٹر پٹرول فراہم کرتے ہیں
پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں ہونے والا تیزی سے اضافے کا بڑا سبب اس سبسڈی کا خاتمہ ہے جو حکومت نے پٹرول پر سے ختم کر دی ہے اس کے بعد اس کے اوپر لگنے والے ٹیکسز نے بھی اس کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہے اور ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہو گیا ہے ان حالات میں عوام اب اس بات کی خواہش کرتی نظر آتی ہے کہ کاش وہ بھی دنیا کے کسی ایسے ملک کے شہری ہوتے جہاں کی حکومت عوام کو سستا پٹرول فراہم کرتی ہے اور عوام کی ترقی کے لیۓ کام کرتی ہے