معدے میں تیزابیت یا سینے میں ہونے والی جلن ایک ایسی کیفیت ہوتی ہے جس میں مبتلا شخص کھانا کھانے سے خوفزدہ ہوجاتا ہے
عام طور پر آج کل کے نوجوان لوگ بازاری چیزيں ، زيادہ مصالحے والے کھانے یا پھر زیادہ چکنائی والے کھانے کھانے کے شوق میں مبتلا نظر آتے ہیں ایسے کھانے ایک جانب تو جیب پر بوجھ ہوتے ہیں تو دوسری جانب صحت اور معدے کو بھی برباد کر دیتے ہیں
معدے میں تیزابیت کے بنیادی اسباب

انسان کا معدہ ایک ایسا تھیلی نما حصہ ہے جس میں کھانا ہضم ہونے سے قبل کچھ دیر تک رکتا ہے اس کھانے کو معدے میں نہ صرف نرم کیا جاتا ہے بلکہ معدے میں موجود تیزاب نہ صرف کھانے کو جراثيم سے پاک کر کے قابل ہضم بناتا ہے بلکہ اس کو اگلے حصوں تک بھی منتقل کرتا ہے
مگر زيادہ مصالحے والے کھانے کھانے سے معدے کو زيادہ تیزاب خارج کرنا پڑتا ہے جس سے معدے میں تیزابیت کی شکایت ہو سکتی ہے جو کہ سینے میں جلن کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے
معدے میں تیزابیت کا علاج

معدے میں تیزابیت کے لیۓ عام طور پر ڈاکٹر مختلف ادویات کا استعمال کرواتے ہیں اور اگر اس کا علاج بروقت نہ کیا جاۓ تو یہ معدے میں زخم یا السر کا سبب بھی بن سکتا ہے
اس لیۓ آج ہم آپکو سینے کی جلن ختم کرنے کے کچھ گھریلو طریقے بتائين گےجویقینا آپ کے لیۓ مددگار ثابت ہو سکتے ہیں
کھانا اعتدال میں کھائیں
ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق کھانا کھاتے ہوۓ معدے کے ایک حصے کو خالی رکھنا ضروری ہے یعنی اتنا پیٹ بھر کر نہیں کھانا چاہیے کہ معدے کو اس کھانے کو ہضم کرنے کی جگہ مل سکے
ٹھنڈے دودھ کا استعمال
دودھ کے اندر تیزابیت کو ختم کرنےکی قدرتی صلاحیت ہوتی ہے اس وجہ سے تیزابیت کے خاتمے کے لیۓ دودھ ایک اکسیر حیثیت رکھتا ہے سینے میں جلن کی صورت میں دودھ کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے
سونف کا استعمال

عام طور پر سونف ہر گھر میں موجود ہوتی ہے کھانے کے بعد چند دانے سونف کو چبانے سےاسکا رس معدے میں جاتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو تیز کرنے کا سبب بنتا ہے جس سے تیزابیت کم ہوتی ہے
کھانے کے بعد کچھ میٹھا کھانا
کھانے کے بعد کچھ میٹھا کھانا بھی سنت نبوی ہے اس کا بنیادی سبب یہی ہوتا ہے کہ جب کھانےکے بعد میٹھا کھایا جاتا ہے تو وہ معدے کو مذید تیزاب بنانے سے روک دیتا ہے اور سینے میں جلن کم ہوتی ہے
چیونگم کا استعمال
سینے میں جلن کی صورت میں چیونگم کو چبانا ہاضمے کے عمل کو تیز کرنے کا باعث بن سکتا ہے کیوں کہ چیونگم چبانے سے ایسے خامروں کے بننے کا عمل تیز ہوتا ہے جو ہاضمے میں مددگار ہو سکتے ہیں
کھانے کے بعد چہل قدمی
عام طور پر رات کےکھانے کے بعد اکثر افراد فورا سونے کے لیۓ لیٹ جاتے ہیں جس کی وجہ سے انکو تیزابیت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے مگر اس سے بچنے کےلیۓ کم از کم چالیس قدم کی چہل قدمی کھانے کو ہضم ہونے میں مدد دیتی ہے
امید ہے ایسے طریقوں سے گھر بیٹھے بغیر کسی دوا کے استعمال کے نہ صرف ہاضمے کا عمل درست ہو سکتا ہے بلکہ سینے میں جلن سے بھی نجات مل سکتی ہے اور تیزابیت میں بھی اضافہ نہیں ہوتا ہے