آلو کے چپس مختلف ذائقہ اور خوشبو دار، کیا یہ طریقہ آپ جانتے ہیں؟

آلو کی چپس بنانا بچوں کے بھی آتا ہے۔ بظاہر ایسی کوئی چیز نہیں جس کی ترکیب لکھی جائے۔ مگر میں نے اس پر کافی ریسرچ کی ہے اور بہت سے ایسے مفید نکات تجربے میں آئے جن کی وجہ سے آسان سی چیز کو ہم آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

سب سے پہلے تو یہ دیکھنا چاہیے کہ خشک جلد والے آلو کی چپس بنائیں تو تو یہ زیادہ خستہ بنتے ہیں۔ دوسری بات جس کو مدنظر رکھنا چاہیے وہ یہ ہے کہ جتنے باریک چپس کاٹیں گے اتنے ہی وہ خستہ ہونگے۔

ضروری نہیں کہ روایتی لمبے چپس ہی کاٹے جائیں بلکہ ان کو کسی بھی شکل میں کاٹ کر فرائی کیا جاسکتا ہے۔ چپس اگر دوبارہ تلے جائیں تو زیادہ خستہ بنتے ہیں ۔ پہلے ہلکے فرائی کر کے نکال کر جاذب کا غذ پر رکھیں اور پھر پیش کرتے وقت ایک بار پھر تیل گرم کرکے ان کو تل کر گولڈن کرلیں اور اگر چپس ہلکے تل کر ان کو جاذب کا غذ میں لپیٹ کر فریز کرلیں تو کئی دنوں تک رکھ سکتے ہیں ۔

دوبارہ تیل میں ڈال کر گولڈن فرائی کر کے پیش کر سکتے ہیں۔ چپس پر اگر تھوڑا کارن فلور چھڑک کر فرائی کی جائے تو خشتہ ہی نہیں خوشنما بھی بنتے ہیں۔

اشیاء

آلو آدھا کلو
تھوڑا سا کارن فلور
کنور چکن کیوبز دو عدد
کرنے کے لئے رفحان آئل

ترکیب

آلو چھیل کر فنگر چپس کی شکل میں کاٹ کر تھوڑی دیر ٹھنڈے پانی میں بھگونے کے بعد پانی اچھی طرح نچوڑ دیں۔

چکن کیوبز کو دو کھانے کے چمچ گرم پانی میں گھول کر آلوؤں پر اچھی طرح میل دیں اور تھوڑا کارن فلور بھی چھڑک دیں۔ حتیٰ کے کیوبز کارن فلور آلوؤں کے ساتھ چپک جائیں۔

چار کپ تیل گرم کرکے تھوڑے تھوڑے جب ڈال کر تلیں اور سنہری کر کے نکال کر جاذب کا غذ پر رکھیں۔ اسی طرح سارے تل لیں۔

میں نے ان چپس کو کو کنور چکن کیوب لگا کر انہیں چکن کا مزہ دیا جو سب کو پسند آیا۔ اسی طرح لسن،ادرک یا ہری مرچیں باریک پیش کر آلوؤں پر لگانے سے مختلف ذائقے اور خوشبو والی چپس بھی بنائی جا سکتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں