کھانے کے بعد میٹھا پر تکلف دعوت کا لازمی جزو ہے اور روزمرہ کے کھانے کے بعد بھی اگر میٹھا پیش کیا جائے تو عام سا کھانا بھی پرتکلف نظر آنے لگتا ہے۔
جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے یہ ذائقے میں بھی ایسی ہی ہے۔ یہ ترکیب ہم جو آپ کے لئے لیکے آئے ہیں، جو کہ بہت ہی آسانی سے گھر میں بنائی جا سکتی ہے۔ اس ڈش کا نام ہے بریڈ پڈنگ جو کہ بہت مزے دار اور خوشنما ڈش ہے۔
اوون سے نکالتے ہی گرم گرم پیش کریں، شیشے کی خوبصورت سی ڈش میں بیک کرنے کے بعد اگر اسی سائز کی کوئی ٹوکری ہو تو ڈش کو ٹوکری میں رکھ کر ٹیبل پر لائیں۔
اشیاء
انڈے دو عدد
مکھن ایک اونس
چینی تین اونس کھانے کے چمچ
دودھ آٹھ اونس
بریڈ کرمزچار اونس (چار سلائسز، سخت کنارے کاٹ کے)
ایک لیموں کی چھال (ضروری نہیں)
سرخ جیم دو کھانے کے چمچ
ترکیب
1- دودھ کو گرم کر کے ایک پیالے میں ڈالیں، ساتھ ہی تازہ ڈبل روٹی کا چورا، ایک چمچ چینی، مکھن اور لیموں کی چھال کا پاؤڈر بھی ڈال کر ڈھانپ دیں۔
2- جب ٹھنڈا ہو جائے تو انڈوں کی زردیاں ملا کر پھینٹ لیں۔
3- ایک شیشے کی پائی ڈش ( جس کے کنارے کم اونچے ہوتے ہیں) کو مکھن لگا کر یہ مرکب ڈال دیں اور 350°F یا 180°C سینٹی گریڈ پر پندرہ بیس منٹ رک کر بیک کرلیں ( برتن پورا نہیں بلکہ آدھا یا 3/4 بھرنا چاہیے مرکب ڈالنے کے بعد) پڈنگ سیٹ ہوجائے تو اومن سے نکال کر دو چمچ جام گرم گرم پڈنگ پر پھیلا دیں ( کناروں کی طرف قدرے زیادہ تاکہ باہر سی لائن نظر آئے)
4- جب پڈنگ بیک ہورہی ہو تو دونوں انڈوں کی سفیدیوں کو خوب پھینٹ کر جھاگ بنائیں اور تین اونس باریک چینی ملا کر مزید پھینٹ کر جھاگ کو سخت کر لیں۔
5- پڈنگ پر جیم پھیلانے کے بعد اس پھینٹی ہوئی سفیدیوں کو چمچ بھر بھر کر ڈالیں اور پوری پڈنگ کو ڈھانپ دیں۔
6- اوپن کا درجہ حرارت 200°F کر کے ہلکی حرارت میں اتنی دیر بیک کریں کے سفیدیاں خوب پھول کر گہری گولڈن کلر میں ہوجائیں۔
7- اوون سے نکالتے ہیں گرم گرم پیش کریں۔ سردیوں میں خوب لطف دے گئی، کہیں کہیں سے سفیدیوں کے اندر سے جیم پھوٹ کر باہر نکلتا ہوا مزید کو خوبصورت لگتا ہے اور شیشے کے برتن کی اطراف پڈنگ کے تین رنگ نظر آتے ہیں۔
اگر آپ کو یہ ڈش پسند ہے تو آپ یہ اپنے گھر آئے مہمانوں کو آسانی سے بنا کر پیش کر سکتے ہیں۔