آصف اقبال کرکٹ کے کھلاڑی 6 جون1943 میں حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے. ٹیسٹ کیریئر 1964 تا 1980 کل 58 میچ کھیلے جن میں 3575 رن بنائے۔
انتخاب عالم کے ساتھ نویں وکٹ کی شراکت کا عالمی ریکارڈ 190 رنگ بمقابلہ انگلستان اوول کا میدان 1967 میں قائم کیا۔ 11 سینچریاں، بارہ نصف سنچریاں، 36 کیچ پکڑے اور 53 وکیٹیں حاصل کیں۔
بہترین بولنگ 48 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ دو مرتبہ اننگز میں 5 وکٹ لیے۔ ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں 1972 تا 1979 دس میچ کھیلے۔ 330 رنز بنائے. سب سے زیادہ اسکور 52۔
5 نصف سنچریاں، 7 کیچ لیے، 16 وکٹیں حاصل کیں۔ بہترین بولنگ 56 رنز دے کر چار وکٹیں لیں اور یہ ریکارڈ انہوں نے دو مرتبہ بنایا۔